بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سے لندن کیلئے بُک پارسلز سے ہیروئن برآمد

لاہور/سیالکوٹ(ممتازنیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے لاہور اور سیالکوٹ میں نجی کوریئر آفسز میں لندن کے لیے بُک کرائے گئے پارسل سے ہیروئن برآمد کی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں نارمل پریکٹس کے دوران لاہور اور سیالکوٹ میں واقع نجی کوریئر آفسز میں مختلف افراد کی جانب سے لندن کیلئے بُک کیے گئے پارسلز کی چھان بین کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی۔
ایک پارسل سے مجموعی طور پر 570 گرام اور دوسرے سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔