وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو انکوائری کے معاملے پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا۔
شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز بلایا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔
سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج طلب کیا گیاتھا، ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔
سائفر آڈیو انکوائری، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا








