بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے کانووکیشن کا انعقاد

کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے کانووکیشن کا انعقادکیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف اور بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں بحریہ یونیورسٹی سے میڈیکل کے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے کل 262 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔ نیول چیف نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو میرٹ سرٹیفیکیٹس اور میڈلز بھی تفویض کیے۔ مہمان خصوصی نے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔ امیرالبحر نے طلباء کو اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کیلئے بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی پر بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کےاساتذہ کو سراہا۔ تقریب میں پاک بحریہ اور بحریہ یونیورسٹی کے اعلی حکام اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔