بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کو فارن ڈونرز اور ماسٹرز نے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف مہم چلانے کا ٹاسک دیا ،احسن اقبال

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی اپنی انا اور خود غرضی کی خاطر پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے سے بھی باز نہیں آ رہا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان جس طرح فوج پر حملے کر رہا ہے اس سے واضح ہو چکا ہے کہ اس کے فارن ڈونرز اور ماسٹرز نے اسے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف مہم چلانے کا ٹاسک دیا ہے،محب وطن پاکستانیوں کو ہوشیار رہنا ہو گا۔