وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈین میڈیامودی کی اتنی سپورٹ نہیں کرتاجتنی اسوقت عمران خان کی حمایت کر رہاہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کےخلاف عمران جو فرمائشی زبان بول رہاہے اس کو ھندوستانی میڈیافل کوریج دےرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں ایک پاکستانی کی پہچان کی ساری سرخ لکیریں کراس کر گیا، ازلی دشمن کا ترجمان بن گیا، یہ کیسا پاکستانی ہے ۔
انڈین میڈیامودی کی اتنی سپورٹ نہیں کرتاجتنی اسوقت IKکی حمایت کر رہاھےپاک فوج اورISI کےخلاف عمران جو فرمائشی زبان بول رہا ھےاسکو ھندوستانی میڈیافل کوریج دےرہا ھے.اقتدار کی ھوس میں ایک پاکستانی کی پہچان کی ساری سرخ لکیریں کراس کر گیا. ازلی دشمن کا ترجمان بن گیا. یہ کیسا پاکستانی ھے
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 28, 2022









