لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس تحریک کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس دقیانوسی نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلی ہے، اس تحریک میں وہ لوگ شامل ہیں جو اگلی نسل کیلئے نظام بدلنا چاہتے ہیں۔
آج #حقیقی_آزادی_مارچ کا دوسرا دن شاھدرہ سے شروع ہو گا اور کامو نکی میں اختتام پذیر ہو گا، لوگوں نے عمران خان پر جو محبت نچھاور کی ہے اس سے عوام کے سیاسی شعور کا اندازہ ہوتا ہے تحریک انصاف خصوصاً ان خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے جو بچوں کے ساتھ مارچ میں آئیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2022
انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے اور فیصلہ سازی کو بند کمروں سے نکالنا ہے اور عمران خان کی قیادت میں اس نظام کو بدلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے عمران خان پر جو محبت نچھاور کی ہے اس سے عوام کے سیاسی شعور کا اندازہ ہوتا ہے
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش نہیں ہے کیونکہ یہ کہتے ہیں الیکشن نہیں کرائیں گے کیونکہ الیکشن ہار جائیں گے اور لاکھوں لوگوں کو روکنا رانا ثناء اللہ کے بس کی بات نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں رانا ثناء اللہ پر جو تشدد کیا گیا آج وہ ہی تشدد وہ لوگوں پر کررہے ہیں لیکن پرتشدد احتجاج تو ہمارا ایجنڈا ہی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمرا مطالبہ ہے کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ حق حکمرانی کس کے پاس ہونی چاہیئے اور ہمارا ایجنڈا صاف شفاف الیکشن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی تعداد کی وجہ سے کل کا مارچ داتا دربار پر ختم کرنا پڑ گیا تھا اور آج حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا دن شاہدرہ سے شروع ہو گا اور کامونکی میں اختتام پذیر ہوگا۔
دوسری جانب سابق گورنر سندھ اور رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ آج دوسرے روز میں داخل ہوچکا ہے اور اپنی آزادی کیلئے نکلنے والی قوم کا جذبہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی قوم اپنے کپتان عمران خان کیساتھ قومی پرچم تھامے آزادی کیلئے مارچ کریں گے۔
خرم شیر زمان کا پیغام:
رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہعوام نے پی ڈی ایم کے چہروں سےنقاب کھینچ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس لئے اب ان کے وزراء کو بڑی بڑی باتیں کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی فضاء میں آزادی کی آواز گونج رہی ہے، لوگ طے کرچکےعمران خان کا ساتھ دیکر پی ڈی ایم کو ہر صورت شکست دیں گے۔








