سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے حکومت ہر کوشش کررہی ہے۔ اگر مارا گیا تو راناثنااللہ کو شاملِ تفتیش کیا جائے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں تھانہ وارث خان پہنچ چکی ہیں، ایف آئی اے کی ٹیمیں دو بسوں میں تھانہ وارث خان پہنچیں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں لال حویلی پر چھاپہ مارنے کے لیے پہنچیں، مجھے گرفتار کرنے کے لیے حکومت ہر کوشش کررہی ہے، یہ حکومت لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ راولپنڈی کی عوام عمران خان کے ساتھ باہر نکلے گی۔ لانگ مارچ سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہی۔ یہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، امید ہے ہائیکورٹ سے ضمانت ہوجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ امن و قانون کے ساتھ مارچ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اور سیاست بھی عمران خان کے ساتھ ہے۔ میں ڈرتا نہیں ہوں بڑی جیلیں دیکھی ہوئی ہیں، جیلوں سے تحریکیں نہیں رکتیں۔ یہ جو چھوٹے گھروں سے نکل کراسلام آباد آئے ہیں ان کا سیاسی منہ کالا ہوگا۔
شیخ رشید نے مذید کہا کہ چوہدری بڑے سیانے ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اسلام آباد اور متروکہ وقف املاک کی ٹیمیں شیح رشید کی گرفتاری کیلئے تھانہ وارث خان پہنچ چکی ہیں۔
ایف آئی اے اور دیگر ٹیموں نے تھانہ میں آمد رپورٹ اور گرفتاری کے لیے معاونت کی استدعا کی۔ ایس ایچ او نے مذکورہ اداروں سے شیخ رشید کی گرفتاری اور مقدمہ کی نوعیت بارے دریافت کیا۔
مذکورہ اداروں کے افسران پولیس کو معقول جواب نہ دے سکے جس پرایس ایچ او نے شیخ رشید کی گرفتاری سے انکار کردیا۔
ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے ناکامی پر واپس لوٹ گئے۔









