بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فارن فنڈد فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ فارن فنڈد فراڈ جھوٹے فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں فارن فنڈد فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں، فارن فنڈد فتنہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہےسڑکوں پر ذہنی غلاظت بکھیرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی ،ہفتہ کواپنے بیان میں مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ فارن فنڈد فتنے کا جھوٹ اور بہروپ دونوں بے نقاب ہو چکے ہیںفارن فنڈڈ فتنہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دے5 سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان مفرور ہے،انہوں نے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کا غلام بننے سے انکار کردیا، این آر او نہیں دیا ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر ایک متکبر، ضدی اور خود پرست طاقتور کو قانون کے نیچے لایا ہے؟ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو جھوٹ اور فراڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے؟ مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کے خفیہ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی ہے ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو ڈسکہ میں ووٹ کے تھیلے اور الیکشن عملہ اغوا کرتے پکڑا تھا ؟ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کی توشہ خانے کی ڈکیتیاں پکڑی ؟ہرجانے کے نوٹس سے پہلے فارن فنڈد فتنہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟