معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب کو زمبابوے ٹیم کے مداح نے ٹرول کردیا جس کا جواب انہوں نے خوشگوار انداز میں دیا۔
مومن ثاقب نے زمبابوے ٹیم کے مداح کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور گفتگو کی ویڈیوانسٹاگرام پر شیئر کی۔
میچ کے بعد مداح مومن ثاقب کو ٹرول کرتے ہوئے اردو میں کہتا ہے کہ تم ہارے تم ہارے، جس پر مومن ثاقب اسے جواب دیتے ہیں کہ کوئی بات نہیں ہار کر جیتنے والے کو بازی گر کہتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوری ملاقات کے دوران مداح مومن ثاقب کو ٹرول کرنے کی کوشش کرتا رہا تاہم آخر میں مومن ثاقب نے ٹرولنگ کا خوشگوار اور مزاحیہ انداز میں جواب دے کر زمبابوے ٹیم کے مداح کو لاجواب کردیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مومن ثاقب دنیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بنے تھے جب 2019 میں پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے ہار گیا تھا۔
مومن ثاقب نے اسٹیڈیم کے باہر صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت سےشکست پر منفرد طریقے سے غم کا اظہار کیا تھا۔









