اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ن لیگ کے سربراہ میاں شہبازشریف نے الزام لگایا ہے کہ بنی گالا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر جادو ٹونے کے لئے روزانہ منوں مرغی کا گوشت جلایا جارہاہے ،بھوکے لوگوں کو دال روٹی نہیں مل رہی،بچے دودھ کو ترس رہے ہیں،امر باالمعروف کی بات کر کے یہ شخص مسلسل جھوٹ بول رہاہے،اسے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔جمعرات کی رات نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف نے بنی گالا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر جادو ٹونے کے لئے روزانہ منوں مرغی کے گوشت کے استعمال کا الزام بار بار دھرایا اور کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہے ہیں کہ وہاں جانے والا مرغی کا گوشت کھایا نہیں جلایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس جھوٹے شخص کو آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہئے،یہ ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے ،جادو ٹونا تو میدینہ میں رہنے والے یہودی نبی کریم ؐ پر کر تے تھے،قرآن کریم میں بھی اس کی سختی سے ممانیت کی گئی ہے ۔شہباز شریف نے عمران خان کو بار بار جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن رات جھوٹ بول کر دن کو رات ثابت کر نے کی کوشش کر تا ہے ۔شہبازشریف نے عمران خان کی طرف سے اپنے اور اپنے خاندان کے اوپر لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات کو بھی قطعی جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
بنی گالا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر جادو ٹونا جاری، روزانہ منوں مرغی کا گوشت جلایا جارہاہے ،شہبازشریف








