بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ،2جوان شہید

راولپنڈی (ممتاز نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فوجی جوانوں نےموثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ساجد حسین (عمر 33 سال، سکنہ خوشاب) اور سپاہی محمد اسرار (عمر 26 سال، ساکن اٹک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔