بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے مذاکرات کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ فارن فنڈد فتنہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے، فارن فنڈد فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مزاکرات کی گنجائش نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کا غلام بننے سے انکار کردیا، این آر او نہیں دیا۔

وزیراطلاعات نے تحریک انصاف سے مذاکرات کوخارج ازامکان قراردیتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے مذاکرات کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،کمیٹی کی تشکیل تحریک انصاف سے مذاکرات کےلیے نہیں بلکہ امن وامان کے قیام کےلیے ہے

ہفتہ کواپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ فارن فنڈد فراڈ جھوٹے فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، فارن فنڈد فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مزاکرات کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈد فتنہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے اورسڑکوں پر ذہنی غلاظت بکھیرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی ،فارن فنڈد فتنے کا جھوٹ اور بہروپ دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دے ، 5سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان مفرور ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کا غلام بننے سے انکار کردیا، این آر او نہیں دیا، ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر ایک متکبر، ضدی اور خود پرست طاقتور کو قانون کے نیچے لایا ہے؟، ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو جھوٹ اور فراڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے؟ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کے خفیہ اکانٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو ڈسکہ میں ووٹ کے تھیلے اور الیکشن عملہ اغوا کرتے پکڑا تھا ؟ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کی توشہ خانے کی ڈکیتیاں پکڑی ؟۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ہرجانے کے نوٹس سے پہلے فارن فنڈد فتنہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟۔