بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی آئی کے وفد کی آئی جی اسلام آباد ملاقات ، لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے اپنے تحفظات پیش کئے

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔وفد نے لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے اپنے تحفظات پیش کئے،لانگ مارچ اور دھرنوں سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں جس سے تاجربرادری کونقصان برداشت کرنا پڑتاہے۔وفد نےتمام سیاسی جماعتوں سے بھی گزارش کی کہ وہ اسلام آباد کو دھرنوں کا گڑھ نہ بنائیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارت کو جاری رکھ سکیں۔وفد نے آئی جی اسلام آباد سے تجارتی مراکز سمیت سری نگر ہائی وے کو کھلا رکھنےکی گزارش کی۔