بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہونے کےبعد وفاقی حکومت کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہونے کےبعد سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ۔
وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہونے کےبعد سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ لیا ہے ، اس حوالے سے پیٹیشن تیار کی جارہی ہے ، پیٹیشن پیر کے روز عدالت عظمٰی میں دائر کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پٹیشن میں پی ٹی آئی لانگ مارچ سے جڑی مبینہ سازش کو درخواست کا حصہ بنایا جائے گا ،لانگ مارچ میں فساد پیدا کرنے سے متعلق شواہد بھی پیٹیشن کا حصہ ہونگے ۔