حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے اور اس حوالے سے رات میں پنجاب کے دارالحکومت میں اہم بیٹھک کا امکان ہے، جس میں عمران خان خود شریک ہوں گے۔
حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تردید کے باوجود دونوں فریقین میں لانگ مارچ کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس ضمن میں عمران خان کالا شاہ کاکو سے لانگ مارچ چھوڑ کر لاہور روانہ جہاں رات میں اہم ترین بیٹھک اور بڑی سیاسی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
لاہور میں ہونے والے مذاکرات میں عمران خان خود شریک ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع نے بھی لاہور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے لانگ مارچ سے لاہور روانگی اور میٹنگ کے حوالے سے اہم رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کےلئے عمران خان لاہور روانہ








