جدہ /مدینہ منورہ(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) گلف ریجن کے صدر ورکن قومی اسمبلی چودھری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ عمران خان شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے،لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد اب عمران خان عام انتخابات کی بھیک مانگ رہا ہے اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنا نے کی کوشش کر رہا ہے۔وہ ہفتہ کو جدہ سے مدینہ منورہ پہنچنے پر اپنے استقبال کےلئے آنے والے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مدینہ منورہ آمد پر ن لیگی عہدیداران نے ان کا شاندار استقبال اور گلدستے پیش کئے۔چودھری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ عمران خان شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے،لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد اب عمران خان عام انتخابات کی بھیک مانگ رہا ہے اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنا نے کی کوشش کر رہا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان انتشار کی سیاست اور قومی سلامتی کہ ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے ،اقتدار سے بے دخلی کے بعد وہ ہوا س باختہ ہوچکا ہےاورآئے روز قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتا رہتا ہے ۔سابق وفاقی امین گنڈاپور کی تخریب کاری کہ حوالے آڈیو لیک کسی خوفناک کشت وخون کی شنید سنائی دے رہی ہے ،احسان الحق باجوہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن کےلئے مزید11 ماہ انتظار کریں اور سپہ سالار کی تعیناتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہوگی ۔اس موقع مختلف شہروں سے سینئر عہدیدران القصیم شہر کے صدرشہباز مغل ، زاہد شریف الریاض ، ملک راشد پرویز اعوان الریاض ، ملک مکرم الریاض ، نصیر اعوان ، ندیم اقبال محمد شاھد کلیار نے بھی چودھری احسان الحق سے ملاقات کی ۔
ایم این اے چودھری احسان الحق باجوہ اور ملک منظور کی مدینہ منورہ آمد پر شاندار استقبال








