بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسترد شدہ فارن فنڈڈ فتنےسےمذاکرات نہیں، مذاق رات ہو رہے ہیں، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسترد شدہ فارن فنڈڈفتنےسےمذاکرات نہیں، مذاق رات ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لانگ ڈرائیو سے لوگوں کے واپس جانے پر گزشتہ رات کی طرح فتنہ بھاگ گیا،عوام اپنے بچوں، بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے بچائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بندوقوں سے انقلاب لانے اور لاشیں گرانے کا گھناؤنا منصوبہ بنائےہوئے ہیں۔