بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے رات کو کالا چشمہ کیوں پہنا؟ فواد چودھری نے بتا دیا

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے عمران خان کے رات کو کالا چشمہ پہننے سے متعلق بتا دیا۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کے رات کو کالا چشمے پہننے پر بحث چھڑ گئی تھی اور اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے بھی سوال اٹھایا تھا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھاکہ سمجھ نہیں آ رہی کہ رات کے وقت کالا چشمہ کیوں ؟
اس پر فواد چودھری نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس لیے کہ سامنے بڑی لائٹس کی گاڑی ہے، اتنے گھنٹے کھڑے ہونا کوئی آسان نہیں‘۔