بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی ،چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(ممتازنیوز)مندرہ پولیس کی کارروائی،چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم اسرار نے گزشہ سال سابقہ رنجش کی بناء پر چھریوں کے وار کر کے نجمہ بی بی کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم اسرار کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم اسرار نے گزشہ سال سابقہ رنجش کی بناء پر چھریوں کے وار کر کے نجمہ بی بی کو قتل کر دیا تھا،مقتولہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیاگیا تھا،ایس پی صدر کا کہناتھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان /اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔