بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی لانگ مارچ، نجی ٹی وی کی رپورٹر عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق

لاہور(ممتاز نیوز)تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے انٹرویو لینے کی کوشش کرتے ہوئے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سادھوکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب نجی ٹی وی “چینل فائیو کی ‘کی جواں سالہ رپورٹر صدف نعیم چیئرمین پی ٹی آئی سے انٹرویو لینے کےلئے کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اس دوران وہ گر گئیں اور کنٹینر کے نیچے آگئیں ۔صدف نعیم کی میت کو کامونکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ صدف نعیم کی تین بیٹیاں ہیں ۔
ادھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدف نعیم کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔