بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این اے 45 کرم ، عمران خان غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 15276 ووٹ لیکر پہلے نمبر

این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں اب تک کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 15276 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ یہ نتیجہ 104 پولنگ اسٹیشنز کا ہے۔
این اے 45 میں ہونے والی پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 104 پولنگ اسٹیشنز میں جے یو آئی کے جمیل خان 8648 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح ہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے فخرزمان کا استعفی منظور ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔