خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ضمنی انتخاب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ جمیل خان میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔
این اے 45 کے143 میں سے 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 19 ہزار 776 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ جمیل خان 11 ہزار 439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہےکہ این اے 45 کی نشست پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔
این اے 45 ضمنی الیکشن: عمران خان کو واضح برتری حاصل








