اسلام آ باد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی بر ائے احتساب اور داخلہ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ معاون خصوصی عرفان قادرنے اثاثوں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن میں جمع کرادی ہیں۔ معاون خصوصی عرفان قادر نے 28کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کئے ۔ انہوں نے20کروڑ46لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ظاہر کی ۔ عرفان قادر صرف پاکستانی شہری، بیرون ملک کی کوئی شہریت نہیں ۔ معاون خصوصی احتساب و داخلہ کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ۔ عرفان قادر نے3 کروڑ 94 لاکھ روپے گاڑیوں کی مالیت ظاہر کی۔ معاون خصوصی احتساب و داخلہ نے اثاثوں میں50تولے سونا ظاہر کیا ۔ بینک اکاؤنٹس2کروڑ83لاکھ اور68لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم ظاہر کی گئی ۔ ڈی ایچ اے لاہور میں70لاکھ روپے مالیت کا ایک پلاٹ ظاہر کیا ۔ ڈی ایچ اے لاہور سیکٹر میں ایک کروڑ روپے کا ایک کنال رہائشی پلاٹ ظاہر کیا ۔ ضلع قصور میں کروڑوں روپے کا زرعی رقبہ بھی اثاثوں میں ظاہر کیا۔
معاون خصوصی عرفان قادر 28 کروڑ اثاثوں کے مالک، تفصیلات کابینہ ڈویژن میں جمع








