اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے این اے 45کرم کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کل پھر کرم کے الیکشن میں نظر آگیا قوم اپنے کپتان کیساتھ کھڑی ہے،کب تک قوم کے فیصلے کے سامنے طاقت کے استعمال سے کھڑے رہو گے؟پیرکواپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما ءنےکل کے حادثے کے حوالے سے کہاکہ ابھی صدف نعیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے لئے ملاقات ہوئی. اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے. اہل خانہ کا کہنا تھا کے وہ صرف اپنی پروفیشنل ذمہ داری نہیں بلکہ دل کے جذبہ سے اس لانگ مارچ کی کوریج کر رہی تھیں
کل پھر کرم کے الیکشن میں نظر آگیا قوم اپنے کپتان کیساتھ کھڑی ہے،اسد عمر








