بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ کی تیاریاں عمران خان نے KP کے ہر پارلیمنٹیرین کو 3 ہزار افراد لانے کا ٹاسک دیدیا

پشاور: لانگ مارچ میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے قافلے 4 نومبر کو اسلام آباد روانہ ہوں گے ،عمران خان نے ہر رکن اسمبلی کو 2 سے 3 ہزار افراد لانے کا ٹاسک سونپا ہے، پشاور، کوہاٹ، مہمند ،خیبر اور باجوڑ کے قافلے رشکئی انٹرچینج پر جمع ہوں گے جہاں سے صوبائی صدر پرویز خٹک کی قیادت میں روانہ ہوں گے ،ملاکنڈ ڈویژن کا قافلہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں چکدرہ موٹر وے کے مقام پر مرکزی قافلہ میں شامل ہوگا ۔

پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں ، صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے اضلاع کے دورے شروع کر دیئے ہیں۔

گزشتہ روز نوشہرہ میں ریلی کی قیادت کی جبکہ صوابی میں کارکنوں سے خطاب کیا ، تحریک انصاف ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہر پارلیمنٹیرین کو دو سے تین ہزار افراد لانگ مارچ میں لانے کا ٹاسک دیا ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، مہمند ،خیبر اور باجوڑ کے قافلے رشکئی انٹرچینج پر جمع ہوں گے جہاں سے صوبائی صدر پرویز خٹک کی قیادت میں روانہ ہوں گے ،ملاکنڈ ڈویژن کا قافلہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں چکدرہ موٹر وے کے مقام پر مرکزی قافلہ میں شامل ہوگا۔

صوابی اور بونیر کا قافلہ شہرام ترکئی کی قیادت میں صوابی انٹرچینج ، ہزارہ ڈویژن کا قافلہ سپیکر مشتاق غنی اور جنوبی اضلاع کے کارکن علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہکلہ کے مقام پر مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے جہاں سے اسلام آباد کا رخ کیا جائیگا۔