بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے توہین عدالت کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کر ا دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،عمران خان نے جواب میں سپریم کورٹ کوکرائی یقین دہانی سے لاعلمی کااظہارکیا،عمران خان نے تفصیلی جواب کیلئے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگ لی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل جواب میں کہاہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کاعلم نہیں ،عدلیہ کا احترام ہے ،سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔