بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران نیاز ی کی چھٹی ہونیوالی ہے،حمزہ شہباز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء اوراپوزیشن لیڈ رپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہباز نے کہاکہ 8تاریخ سے جب سے تحریک عدم اعتماد موو ہوئی ہے ایک عجیب سی ہیجانی کیفیت ہے۔

جلسوں میں نیازی صاحب جاکرلوگوں کوللکارتے ہیں کسی کوکہتے ہیں کہ یہ میری بندوق کے نشانے پرہےکسی کوکہتے ہیں میں چھوڑوں گانہیں۔مجھے تویہ سمجھ نہیں آتی کہ کیایہ ایک ملک کے وزیراعظم کی گفتگو ہے یاکوئی دھمکیاں دینے والا،

لوگوں کوغلیظ قسم کی گالیاں دینے والا،میں آپ کووارننگ دیتاہوں کیونکہ آپ حد سے با ہرنکل رہے ہیں اورپاکستانی عوام کوحد سے باہرنکلنے والوں کاراستہ روکناآتاہے اورآپ قومی اسمبلی میں عددی اکثریت کھوچکے ہیں۔انہوں نے کہاجوآئین اورکھیل کوتماشابنائے گا

قوم اس کاکھیل تماشابنادے گی۔صدر پاکستان بھی عمران خان کایس مین بن چکاہے ۔اسپیکرصاحب آپ نے ہمیشہ کرسی پرنہیں رہناقوم حساب کریگی ۔انہوں نے کہاکہ اسپیکرصاحب فارن فنڈنگ میں آپ کانام بھی آگیاہے اگرآپ میں تھوڑی سی بھی شرم ہے توکرسی چھوڑ دیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم 126دن کادھرنادے کرقوم کانقصان نہیں کریں گے ۔قوم اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مود ہوچکی ہے ۔عمران نیاز ی کی چھٹی ہونیوالی ہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ آپ حد سے نکل رہے ہیں میں آپ کووارننگ دیتاہوں ۔آپ قومی اسمبلی میں اکثریت کھوچکے ہیں۔

آپ نے ڈی چوک پرجلسہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔عمران نیازی دوسروں کوگالیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔اب آپ کاعوامی عدالت میں پیش ہونے کاوقت ہوچکاہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ اسپیکرآئینی کردارکی بجائے عمران نیازی کے اشاروں پرناچ رہاہے۔

اسپیکرصاحب بتائیں آپ نے بھی عمران نیازی کی گنگامیں ہاتھ دھوئے ۔فارن فنڈنگ میں آپ کانام بھی ہے آپ نے بھی توحساب دیناہے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ میں اور مریم نواز کل ٹھاٹھیں مارتے عوامی سمندر کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔عمران نیازی اب مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کردیں۔