اسلام آباد: آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج ہوگا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ز نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کے امکانات نہیں، لیوی میں ردوبدل ممکن ہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ قیمتوں کا فیصلہ آئی ایم ایف پروگرام کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا،15روز میں روپے کی قدر کم ہوئی، خام تیل کی قیمت بڑھی ہے ۔









