وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ نا منظور کا اعتراف کرلیا، ’بیلٹ‘ پر ’بلڈ شیڈ ’ بندوقوں‘ سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں دیکھا، بلکہ فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ، ڈکیتیاں، بشریٰ بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے اور شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے۔
فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے #خونی_مارچ_نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے 'بیلٹ' پر 'بلڈ شیڈ ' بندوقوں' سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے۔6 ماہ سے انقلاب نہیں،عوام نے فارن فنڈد فتنہ توشہ خانہ ڈکیتیاں بشرا بی بی کے ہیرے,زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے,شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے https://t.co/mOKktpyOLd
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 31, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر جھوٹے شخص کا مقصد الیکشن تھا تو مارچ میں جب اختیار اور اقتدار اس کے پاس تھا، تو اس وقت اپنی کرسی کے لئے مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کر سکتے تھے تو الیکشن کا اعلان کیوں نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینر خان کو اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔
فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے #خونی_مارچ_نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے 'بیلٹ' پر 'بلڈ شیڈ ' بندوقوں' سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے۔6 ماہ سے انقلاب نہیں،عوام نے فارن فنڈد فتنہ توشہ خانہ ڈکیتیاں بشرا بی بی کے ہیرے,زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے,شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے https://t.co/mOKktpyOLd
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 31, 2022
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟۔