سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت قانون کے مطابق کام کرے تو ہم بھی قانون کے مطابق کام کرینگے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی ضرور آئےگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں جذبہ ہے، یہ ایک ماہ سے اس مارچ کی تیاری میں تھے اور امید ہے کہ پورا پاکستان نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، معیشت کا برا حال، مہنگائی عروج پر ہے لیکن یہ اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہےاور پرامن رہے گا لیکن وزیرداخلہ کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت سازش کےتحت بنائی گئی لیکن ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں تھی اور دوتہائی اکثریت نہ ہونےکی وجہ سےہم قانون سازی نہیں کرسکے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے کبھی تصادم کی سیاست نہیں کی، ہم سادہ بات کررہے ہیں کہ الیکشن کروائیں۔
انہوں نے کہا کہپتہ چلا ہے کہ پی ڈی ایم نے بھی 4 تاریخ کسی اجتماع کا اعلان کیا ہے تو اگر کوئی نقصان ہوتا ہے حکمران ذمہ دار ہوں گے۔









