بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کامونکی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس

لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کامونکی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے تشدد واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ کامونکی سٹی منظر سعید کو معطل کر دیا گیا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ معطل ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔صحافیوں پر تشدد کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔واقعہ کی تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔