بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی ، پولیس کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزمان دوگاڑیاں چھوڑ کر فرار

راولپنڈی(ممتازنیوز)ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ کار چوری کی اطلاع پر بنی پولیس نے کاروائی کی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزمان 02مسروقہ گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
نجیب اللہ گینگ کےتین ملزمان سید پور سکیم کے علاقہ میں مسروقہ گاڑی کی نمبر پلیٹیں تبدیل کررہے تھے۔واقع کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان 02مسروقہ گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے دونوں مسروقہ گاڑیاں ہنڈا سوک اورکرولاکار قبضہ میں لے لیں کرولاکار کچھ دیر قبل ہی بنی کے علاقہ سے چوری ہوئی تھی۔ قبضہ میں لی گئی گاڑیوں سے متعدد نمبر پلیٹیں،ریموٹ،کمپیوٹر وٹریکر جیمر اورکار چوری کے دیگر آلات برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بنی پولیس کی بروقت کاروائی پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے بنی پولیس کو شاباش دی۔ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال اورپولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔