اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت نے جنوبی افریقا سے ہار کر ہمیں مروادیا لیکن اس میں بھارت کا کوئی قصور نہیں کیوں کہ پاکستان اتنا برا کھیلا جس سے ہم نے خود ہی خود کو مروایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان پچز پر کھیلنا آسان کام نہیں اور یہی ہوا بھارت جنوبی افریقا کے سامنے ایکسپوز ہوگئی ، بھارتی بیٹر اگر تحمل سے کھیلتے تو یہ ایک وننگ ہدف تھا لیکن بھارت نے ہمیں بہت مایوس کیا۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اب چانسز بہت کم رہ گئے ہیں کیوں کہ پہلے ہم خواہش کررہے تھے بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے دے اور پھر ہم بھی کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دےدیں تو ہمارا چانس بن جاتا لیکن اب تو ایسا لگ رہا ہے کہ جنوبی افریقا ہمیں بھی مار سکتا ہے۔








