اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف نےپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکرنے پی ٹی آئی ورکرکی طرح قانون کوروند دیا۔
انہوں نے کہاکہ اوآئی سی کااجلاس 22اور23مارچ کوہوناتھا۔22مارچ کوتاریخ ختم ہوگئی تھی ۔تحریک عدم اعتماد 8مارچ کوجمع کرائی گئی تھی ۔اسپیکرپابند تھا14دن کے اندر اجلاس بلاتا۔
اسپیکرکوکیامشکل تھی 21تاریخ سے پہلے اجلاس بلاسکتے تھے۔اسپیکرنے بات کرناتوالگ میری طرف دیکھناگوارابھی نہیں کیامیں نے مائیک کھولنے کاکہالیکن میرامائیک نہیں کھولاگیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی فوری اجلاس ختم کرکے چلے گئے۔آج بہت اہم دن تھا ،عدم اعتماد کی تحریک زیربحث ہونی تھی۔اسپیکر قانون کی پابندی کرتے ہوئے تحریک پر بات کرنے دیتے۔
شہباز شریف نے کہاکہ اسپیکر نے اسمبلی کی تاریخ میں گھنائوناکردار ادا کیا۔اسپیکر نے پیر کو اجلاس بلایا ہے









