لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی خصوصی ہدایت پر جناح اسپتال لاہور اور نشتر اسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جناح اسپتال لاہور اور نشتر اسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جناح ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ۔دونوں ہسپتالو ں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی۔سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر اوردیگر پیچیدہ امراض کا مفت علاج کیاجائے گا۔ pic.twitter.com/QgYY0ezRIl
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 1, 2022
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں اسپتالوں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔
‘اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کو بے پناہ سہولت ملے گی’
اجلاس سے خطاب کرتے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر او ردیگر پیچیدہ امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے جناح اسپتال اور ملتان کے نشتر اسپتال میں سائبر نائف ٹیکنالوجی کو جلد متعارف کرایا جائے گا اور دونوں اسپتالوں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی سے طریقہ علاج کے بارے میں ڈاکٹرز کو تربیت بھی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گھر کی اسپتال کے تعاون سے سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج کو ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کرچکی ہے، اب پنجاب کے 2بڑے اسپتالوں میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔
پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بھی جائزہ لیں گے، اس ضمن میں جلد فیصلہ کرکے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
خیال رہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے پروفیسرڈاکٹر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری خزانہ، اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔









