راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی، اس لئے خوف پھیلا رہی ہے ،انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں ،الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے ،عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم نے ایم ایل ون 6 ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کرایاتھا،موجودہ حکومت نے تقریباً10 ارب ڈالر کر دیا ہے۔ان کاکہناتھا کہ ریڈزون کی 4 کلومیٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے ،حکومت ارشد شریف، صدف نعیم کی شہادت عمران خان کے گلے ڈالنے میں ناکام ہو گئی ،لالی حویلی پر قبضے کیلئے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی ،نوازشریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فرار اور جمہوریت دشمن ہے ،یہ ریلیف دینے نہیں ریلیف لینے آئے ہیں ، ان کا کہناتھا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی، اس لئے خوف پھیلا رہی ہے ،انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں ،الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے ۔










