اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔
اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں عمران کوبھاگنے نہیں دیں گے۔بزدل وزیراعظم کب تک بھاگ سکتاہے انشاء اللہ مقابلہ ہوگا۔بلاول نے کہاکہ کپتان پچ چھوڑ کربھاگ رہاہے
یہ پہلی بار نہیں ہوا۔اسپیکر عمران خان کا آلہ کار بن کے سیشن سے بھاگے ہیں۔انہوں نے خوف میں پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا۔بلاول نے کہاکہ حکمرانوں کے سامنے اپوزیشن متحد ہے۔









