بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر بننے والے ممبران قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر بنانے کیخلاف کیس درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وکیل طالب حسین کی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مریم اورنگزیب مخصو ص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بنیں، انہیں وزیر بنا دیاگیا، جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں ایسی چیز ہے کہ وہ وزیر نہیں بن سکتیں؟وکیل نے کہاکہ انتخاب جیت کر آنے والوں کو وزیر بنایا جائے تاکہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہو،میرے علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہو رہے، وہ کافی عرصے سے وزیر بنتی آ رہی ہیں ،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس حوالے سے قانون دیکھ لیتے ہیں کہ قانون کیا کہتا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعددرخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔