اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے 5 سال کی بچی سے جبری شادی کے واقعہ پر ازخود نوٹس کیس میں بلوچستان حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے 5 سال کی بچی سے جبری شادی کے واقعہ پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید محمد انور نے سماعت کی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ایسا واقعہ ہماری شریعت کے سخت خلاف ہے ۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کہاکہ واقعہ میں ملوث2 ملزم گرفتار ہو چکے ہیں ،5 سال کی بچی کو بھی بازیاب کرا لیاگیا ہے ،نکاح خواں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،شرعی عدالت نے بلوچستان حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔









