بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی تاریخ میں اسپیکرصاحب کاکردار اورعمل سیاہ لکھاجائے گا،اسعدمحمود

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جے یوآئی ف کے رہنما ء مولانااسعد محمود نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر پارٹی وفد میں شامل ہوکر اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں

اسپیکر کو چاہیے تھا کہ 22کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے۔انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔اسپیکر وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

اسپیکر کا اج اسمبلی میں کردار وزیراعظم کے ذاتی ملازم جیسا تھا۔کسٹوڈین آف ہائوس نے اپوزیشن سے رابطہ اورنہ ہی معذرت کی ۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں اسپیکرصاحب کاکردار اورعمل سیاہ لکھاجائے گا۔مولانانے کہاکہ پارلیمان کے اندر ساڑھے 3سال آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

اسد قیصر نے عمران خان کے ذاتی نوکرکی حیثیت سے بات کی ۔انہوں نے کہاکہ سندھ ہائوس پرحملہ کیاگیاکسی ممبرسے رابطہ نہیں کیاگیا۔