اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اتوار کے روز مارچ جہلم پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق نئے شیڈول می بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آئندہ اتوار کے روذ جہلم پہنچے گا۔
شیڈول میںبتایا گیا ہے کہ عمران خان اج چن کے قلعے سے حقیقی آزادی مارچ شروع کرکے گوندالا والا چوک پر ختم کریں گے جس کے بعد کل پندی بائی پاس سے شروع ہو کر گھکڑ منڈی ہر اختتام پذیر ہو گا۔
New schedule of historic Haqeeqi Azadi March! #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/MozUJuW9U3
— PTI (@PTIofficial) November 1, 2022
جمعرات کو وزیراباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا اور جمعے کے روز گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ ہو گا۔
ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے شروع ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اور اتوار کے روز سرائے عالمگیر سے حقیقی آزادی مارچ جہلم پہنچے گا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کا شیڈول فی الوقت حکمت عملی کے تحت جاری نہیں کیا گیا ہے۔









