بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

لاہور: ڈالر کی قمیتوں میں استحکام نہ ہونے کے باعث موٹرسائیکل ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ شروع کردیا ہے، پاکستان میں بہت زیادہ پسند کی جانے والی ہنڈا موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی نے  ایک مرتبہ پھر سے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے تک کے اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا کمپنی نے ڈالر کی ریٹ میں استحکام نہ آنے کا بہانہ بناکر ہونڈا 70 کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا مزید اضافہ کر دیاہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ، جبکہ ہونڈا ڈریم اور پرائیڈر مہنگی ہونے کے بعد ایک لاکھ 29 ہزار 500 اور ایک لاکھ 61 ہزار 900 روپے کی ہو گئیں ہیں۔ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ، ہونڈا سی جی سیلف سٹارٹ 9400 روپے مہنگا کر دیا گیاہے جو مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے کا ہو گیاہے ۔

اس کے علاوہ ہونڈا سی بی ایف کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے جس میں 15 ہزار کا اضافہ کیا گیاہے ۔