بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا لانگ مارچ،تین حکومتی بڑوں نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد(ممتاز نیوز )سابق صدر آصف زرداری کا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورمولانافضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ،حکمران اتحاد نے عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات پرغور کیا،تینوں رہنمائوں نے اس بات پراتفاق کیاکہ وفاقی دارالحکومت کاہرقیمت پردفاع کریں گے،حکومتی ذرائع کے مطابق منگل کوسابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف اورمولانافضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیاجس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالےسے مختلف اقدامات پرغور کیاگیا،تینوں رہنمائوں نےاس بات پراتفاق کیاکہ عمران خان کواسلام آباد پرچڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ خونریزی سے متعلق عمران خان کے بیانات سے اسکے عزائم واضح ہو گئے،مصدقہ چور ملک میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے، ہر قیمت پر روکیں گے،آصف زرداری نے کہاکہ قومی ریاستوں اداروں کو منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ پہلے ہی وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو ہدایات دے چکا ہوں کہ اس فتنے کا فساد روکیں،عوام کی طاقت ساتھ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا پرانی تصاویر لگا رہا ہے،انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، آرمی چیف کی تقرری آئین کے مطابق ہو گی،زرداری نےکہاکہ ہمیں چور ڈاکو کہنے والا الیکشن کمیشن سے سرٹیفائیڈ چور قرار پایا ہے،پاکستان کو اس فتنے سےنجات دلانا ضروری ہے،تینوں رہنماوں نے اس بات پراتفاق کیاکہپاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے