کراچی : حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا نے کہا ہے کہ نازک صورتحال میں جی ایچ کیو کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میرا خاندان، اس وقت سیاست نہیں ملک بچانا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرپگارا سے ان کی رہائش گاہ پر چند روز میں دوسری مرتبہ ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی صورتحال پر گفتگو اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کی گئی۔









