بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نیازی سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،وزیرداخلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ عوام کی اکثریت نے عمران خان کے لانگ مارچ کومستردکردیا،مخصوص طبقہ بدقسمتی سے گمراہی کا شکار ہو چکا ہے،تحریک انصاف کا لانگ مارچ 7،8ہزار افراد سے شروع ہوا تھا، عمران خان کہتے ہیں کہ عوام کا سمندر میرے ساتھ چل رہا ہے،چلتے چلتے ان کی تعداد میں کمی واقع ہو گئی،منگل کوپریس کانفرنس میں وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے،عمران خان ایک طرف دھمکیاں دے رہے ہیں دوسری طرف پاوں پڑ رہے ہیں،عمران خان چند سو افراد کو عوام کا سمندر کہہ رہے ہیں،دراصل یہ مارچ فتنہ مارچ ہے،وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان گھٹیا گفتگو کرتے ہیں،ماسوائے گھٹیا گفتگو کرنے کے علاوہ تمہارے پاس اور کوئی کام نہیں،عمران خان نےغریبوں کے نام پر تم نے چندہ اکٹھا کر کے سیاست کی،الیکشن میں جیتنے کی باتیں کرتے ہو، جب جنرل الیکشن ہوں گے تمہیں پتا لگ جانا ہے،الیکشن جیتنے میں صوبائی حکومتوں کا بڑا کردار ہوتا ہے،انہو ں نے کہاکہ ہمیں اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے، افراتفری اور انارکی کے ماحول کی نہیں،عوام عمران خان کے پاگل پن کا شکار نہیں ہوں گے،وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ اس فتنے کو روکنے کے لیے اسلحہ نہیں دینا،فرنٹ فورسز کو صرف ٹیئر گیس اور ربڑ بلٹس فراہم کی جائیں گی،عمران خان نے احساس پروگرام کے فنڈز الیکشن میں استعمال کئے،احساس پروگرام میں انکوائری ہو رہی ہے تم نے پکڑے جانا ہے،بیٹھ کر بات کریں جو سیاسی حل نکلے اس کے مطابق آگے بڑھا جائے،عمران خان کو چاہئے کہ یہ اپنےمذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ دیں،بندے اور بندوقیں اکٹھی کر رہے ہیں یہ وفاق پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں،فورسز کو بھی اپنی جان کی حفاظت کے لیےاسلحہ جاری ہونا چاہیے،یہ گمراہی مارچ ہے عملی طور پر یہ ناکام مارچ ہے،عمران خان پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں،پاکستان کو اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے نہ کہ افراتفری اور انارکی کے ماحول کی،یہ اس لیے دیر کر رہا ہے انکی بندوقیں اور بندے اکٹھے نہیں ہوئے ابھی،وزیرداخلہ نے کہاکہ فیصل واوڈا کو فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا گیا،میں دعوے سے کہتا ہوں کہ یہ بھی ایک ڈرامہ کیا ہے،عمران خان کے کہنے پر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی ہے،عمران خان نیازی سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔