بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدارتی ریفرنس کی سماعت، امانت میں خیانت کرنابہت بڑاگناہ ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم آف پاکستان میں آرٹیکل 63اے کی وضاحت کے لیے صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے جمعہ کودوسرے روز بھی جاری رکھی ۔

سماعت کے دوسرے روز دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے کہاکہ پارلیمنٹ میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں ہوتی ہیں،مخصوص نشتوں والے ارکان نے عوام سے ووٹ نہیں لیاہوتا،مخصو ص نشستیں پارٹی کی جانب سے فہرست پرملتی ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ مخصوص نشستوں والے ارکان بھی سندھ ہائوس میں موجود تھے

اور وہ بھی خیانت کے مرتکب ہوئے،
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا ء بندیال نے کہاکہ خیانت کی قرآن میں بہت سخت سزاہے،اعتماد توڑنے والے کوخائن کہاجاتاہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ کیاکوئی ڈکلیریشن دیتاہے کہ پارٹی ڈسپلن کاپابند رہے گا۔چیف جسٹس نے کہاکہ امانت میں خیانت کرنابہت بڑاگناہ ہے۔