بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ چین کے لئے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ۔
شہباز شریف اور وفد کے بیجنگ ایئر پورٹ پہنچتے ہیں چینی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، اسعد محمود، احسن اقبال سمیت وزیراعلیٰ سندھ اور مریم اورنگزیب بھی دورہ چین پر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم چینی ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کریں گے جب کہ دونوں وزرائےاعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا چین پہنچنے پر پرتپاک استقبال








