بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر مریم کے پاپا کے پلیٹ لیٹس پھر سے تیزی سے گِر رہے ہیں،فوادچودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سیاسی طور پر مکمل غیرمتعلق خاتون کی بے سر و پا گفتگو کی براہِ راست نشریات نہایت شرمناک ہے،
امپورٹڈ سرکار کے سائے میں میڈیا پر بدترین سنسرشپ عائد، صحافیوں پر عرصۂ حیات تنگ ہے مگر عوام کے مسترد شدہ گروہ کو کھل کر پراپیگنڈہ کی اجازت ہے،
انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے وسائل کے استعمال کے باوجود انہیں اپنے بیانیے کا کوئی خریدار نہیں مل رہا،
پے درپے ہونے والی پریس کانفرنسز اور پھولی ہوئی سانسیں حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کا پیش خیمہ ہیں،
حقیقی آزادی مارچ ناکام ہے تو مجرموں کے حکمران گروہ کی کانپیں کیوں ٹانگ رہی ہیں،
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر مریم کے پاپا کے پلیٹ لیٹس پھر سے تیزی سے گِر رہے ہیں،
اب تو چچا کی حکومت ہے، مریم نواز ہمت کریں اور پاپا کو لیکر وطن واپس پہنچیں،
فواد چودھری نے کہا کہ آزادی مارچ سے خطرہ نہیں تو 41 روپے کی گرانٹ دینے، دارالحکومت کے باہر سے ہزاروں پولیس، ایف سی اور رینجرز اسلام آباد میں جمع کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی،
مریم کے والد کا ”مجھے کیوں نکالا“ مارچ گھنٹوں میں ہوا میں تحلیل ہوا،
پوری قوم عمران خان کے بیانیے کی پشت پر کھڑی، ملک کے طول و عرض سے قافلے حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بننے کیلئے نکل رہے ہیں،
چوری کے پیسے سے خریدی گئی جائیدادوں میں بیٹھ کر پاکستان پر بدترین سیاسی و معاشی عدمِ استحکام مسلط کیا گیا ہے،
ریاست اور اسکے ادارے مجرموں کے گمراہ کن بیانیوں میں الجھنے کی بجائے عوامِ پاکستان کے فیصلے کو وقعت دیں،
پہلے ووٹ کی پرچی، اب حقیقی آزادی مارچ میں بے مثال شرکت سے عوام نے واضح کردیا کہ صاف شفاف انتخابات کا فوری انعقاد کی واحد رستہ ہے،
پرامن احتجاج کی اصل حقیقت کو سمجھا جائے اور کٹھ پتلی راج سمیٹ کر عوام کو مستقبل کے تعین کا اختیار دیا جائے،