بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  وزیراعظم کادور ہ پاک چین تاریخی تعلقات کو نئی جلابخشے گا،رہنما(ن)لیگ سعودی عرب

 جدہ (ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، سینئرنائب صدر محمود الحق ڈوگر ، جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان اور سرپرست چوہدری عبدالمجید گجرنے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کو موجودہ عالمی سیاسی منظر نامے کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بدقسمتی سےپی ٹی آئی کے دورحکومت میں پاک چین تعلقات میںسرد مہری آئی تاہم وزیراعظم کادور ہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو نئی جلابخشے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے(ن) لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دورحکومت میں سی پیک جیسے ہم منصوبے پر جس رفتارسے کام شروع ہوا تھا وہ رفتار پی ٹی آئی کے دورحکومت کی نااہلی اور ناعاقبت اندیشی کے باعث برقرارنہ رہی جس سے کئی منصوبے تاخیر کاشکارہوئے تاہم انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتاردوبارہ تیز کی ہے جس کے ثمرات جلد ملناشروع ہوں گے، شیخ سعید احمد،ملک منظور حسین اعوان، محمود الحق ڈوگر ، چوہدری عبدالمجید گجرنے کہاکہ سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بننے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے جلدپیشرفت ہونی چاہیے ،امید ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے اس معاملے پر بات کریں گے ،اگر سعودی عرب سی پیک کا حصہ بنتا ہے تو یقیناً اس سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی راہ ہموارہوگی اوربڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔