وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سائفر آڈیو لیک انکوئری اور فارن فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے عمران خان کوسائفر انکوائری میں پیش ہونےکیلئے نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 3 نومبر دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے نےسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوبھی 3نومبرکودن 12بجے بلالیا، اس کے علاوہ اسد عمر کو بھی کل 2 نومبر کو دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا ہے۔
سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کرلیا








